23 اپریل، 2016، 12:09 PM

القاعدہ کو مالی امداد فراہم کرنے والا دہشت گرد گرفتار

القاعدہ کو مالی امداد فراہم کرنے والا دہشت گرد گرفتار

پاکستانی پولیس نے اعلان کیا ہےکہ اس نے کراچی سے القاعدہ کو مالی امداد فراہم کرنے والے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے جس کا نام چار سال سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے اعلان کیا ہےکہ اس نے کراچی سے  القاعدہ کو مالی امداد فراہم کرنے والے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے جس کا نام چار سال سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل تھا۔کراچی پولیس کے مطابق عبدالرحمان المعروف عبدالرحمان سندھی کو جمعرات کو کراچی سے گرفتار کیا گیا اور اس کا نام اقوام متحدہ کی پابندی کی فہرست میں 2012 میں القاعدہ کو مالی خدمات فراہم کرنے پر شامل کیا گیا تھا۔

ایک سنیئر پولیس اہلکار کے مطابق عبدالرحمن سندھی کو پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران پرہجوم رہائشی کوارٹر سے گرفتار کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرحمن کو سپرہائی وے کے قریب ایک آبادی سے حراست میں لیا گیا۔

عبدالرحمان سندھی متعدد بار افغانستان کا سفر کرچکا ہے اور وہاں لڑائی میں حصہ لے چکا ہے۔عبدالرحمن نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن اور جانشین ایمن الظواہری سے بھی کئی بار ملاقاتیں کی ہیں۔عبدالرحمن سندھی القاعدہ کا حصہ بننے سے پہلے کئی جلاوطن تنظیموں کا بھی رکن تھا۔ وہ ایک کالعدم فلاحی ادارے الاختر ٹرسٹ، جیش محمد اور حرکت الجہاد الاسلامی کا رکن رہ چکا ہے۔

News ID 1863505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha